روایات سیرت میں اختلاف کا تطبیقی و ترجیحی جائزہ ”الرحیق المختوم“ کے تناظر میں
The Preferential analysis of the dissentions in traditions of prophet Muhammad's life In perspective of "Al raheeq al Makhtoom"
Keywords:
Ist Author Nosheen Riaz, 2nd Aqil khan, 3rd KamranAbstract
سیرۃ النبیﷺ کا موضوع ایک وسیع اور عمیق موضوع ہے جو ہمیشہ سے محققین خواہ وہ مسلمان ہو یاغیرمسلم مستشرقین، کی علمی تگ و تاز کا مرکز رہا ہے۔رسول اللہﷺ کی سیرت طیّبہ پر اتنا لٹریچر لکھا گیا ہے جس کا شمار ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے اور ہرسیرت نگار نے رسول اللہﷺ کی زندگی کی مختلف پہلوؤں کی کھوج لگاکراسے ایک نئےانداز اور اسلوب میں مطالعہ کیا۔تقریباً دنیاکی ہرزبان میں سیرت پرکام ہواہے۔پھرچوں کہ سیرت کادارومدار روایت اور نقل پرہے،اور روایت اورنقل میں اختلاف کاہوناایک فطری امر ہے۔روایات سیرت میں اس اختلاف کےتطبیق یاترجیح پرمختلف اہل علم نے کام کیاہے،اور ہرمصنف نے اپنے نقطہ نظر سے اس اختلاف کورفع کیاہے۔ اردوادبیات سیرت میں مولانا صفی الرحمان مبارکپوری کی کتاب "الرحیق المختوم"ایک اساسی کتاب ہے،جس میں مصنف نے اپنے انداز میں ان اختلافات کاجائزہ لےکران میں تطبیق وترجیح قائم کی ہے۔زیرنظر تحقیقی مضمون میں سیرت کی ان اختلافی روایات کاتطبیقی اور ترجیحی جائزہ اسی کتاب "الرحیق المختوم" کےتناظرمیں لیاگیاہے۔
Downloads
Downloads
Published
Issue
Section
License
Copyright (c) 2022 AL-ILM

This work is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial-NoDerivatives 4.0 International License.


